”میاں منشاءکے بینک کو تو پتہ بھی نہیں چلنا پانچ چھ ارب روپے نکلے ہیں“

لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف کی چاروںصوبوںمیں سلیم میموریل ہسپتال کی طرز پر منصوبوں کے قیام کیلئے معروف صنعتکار میاںمنشاءسے پانچ سے چھ ارب کے فنڈز دینے کی انتہائی دلچسپ انداز میںدرخواست سے تقریب کشت زعفران بن گئی ۔ وزیرا عظم شہباز شریف نے سلیم میموریل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ میاں منشاءصاحب نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہے میری ان سے درخواست ہے کہ باقی صوبوںمیں بھی اسی طرز کے ہسپتال بنائیں،آپ کی پہلے بھی بہت عزت ہے اور لوگ آپ کی مزید عزت کریں گے اور آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔امید ہے آپ اس کےلئے اپنے خزانے کے منہ کھولیں گے ،آپ چپ کر کے پانچ چھ ارب نکال دیں یہ کام ہو جائے گا،میاں صاحب کے لئے یہ رقم ایک قطرہ ہے ،آپ نے پاکستان کی پہلے بھی بڑی خدمت کی ہے ،ان کے بینک کو تو پتہ بھی نہیں چلنا کہ پانچ چھ ارب روپے نکلے ہیں۔وزیر اعظم کی انتہائی دلچسپ انداز میں درخواست پر خود میاں منشاءاورتقریب کے دیگر شرکاءمسکراہتے اور قہقے لگاتے رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں