کراچی میں معجزہ ہوگیا، چلتی گاڑی سے گرنے والی بچی کو خراش تک نہ آئی

کراچی (انتخاب نیوز) شاہ لطیف ٹائون تھانے کی حدود میں معجزہ ہوگیا،نارتھ کراچی سے پکنک پر کینچھر جھیل گئی فیملی کی شیرخوار بچی گاڑی میں سوئی ہوئی ماں کی گود سے نیشنل ہائی وے پر جوگی موڑ کے قریب گر گئی، قائد آباد کے قریب والدہ کو محسوس ہوا کہ بچی اس کی گود میں نہیں ہے، بعد ازاں فیملی بدحواسی کے عالم میں واپس ہوئی اور معلوم کرتے ہوئے تھانہ شاہ لطیف ٹائون پہنچی جہاں پریشان خاندان کی اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب پولیس نے بچی ان کے حوالے کردی، پولیس ذرائع سے معلوم ہوا کہ ولی نامی پولیس اہلکار کو سڑک کنارے پڑی بچی نظرآئی جسے اس نے اٹھا کر تھانے پہنچایا تھا بعدازاں والدین کے پہنچنے پر بچی ان کے حوالے کی گئی،واضح رہے کہ بچی کو خراش تک نہیں آئی تھی جوکسی معجزے سے کم نہیں،پولیس نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ سفر کے دوران احتیاط اور بچوں کی حفاظت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں