ایس ایس ایف کی مرکزی کابینہ و سینٹرل کمیٹی ممبران کا مشترکہ اجلاس

خضدار (پ ر)سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے کابینہ اور سینٹرل کیمیٹی کا مشترکہ اجلاس چیئرمین نعیم بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام مرکزی کابینہ و سینٹرل کمیٹی کے عہدیداران نے شرکت کی.اجلاس میں درج زیل ایجنڈے زیر بحث رہے.سماج اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کو درپیش مسائل کا باریک بینی سے جائزہ اور ان کا حل, بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تنظیم کو فعال کرنا, تنظیمی امور کا تنقیدی جائزہ, آئندہ کے لائحہ عمل کی مرحلہ وار سرانجامی اور اس کے سائنسی اطلاق پہ تجزیہ, کتابی کلچر کی مزید توسیع اور اس کو تمام طبقات میں فروغ دینا,جامعات اور کالجز کے علاوہ ریزیڈینشل اسکولز اور دیگر اسکولوں کے طلباء و طالبات کو داخلہ جات اور امتحانات میں درپیش مشکلات کے حوالے سے طلبہ اور والدین کے لئے آگاہی پروگرامز کا انعقاد,تنظیم میں فیمیل طلبہ کی شمولیت اور فیمیل طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ان کی موبلائزیشن,مختلف شعبوں کی سماج میں ضرورت و افادیت کی گہرائیوں کو سمجھنے کے حوالے سے جدید لٹریچر کی ترتیب,پہلے ایجنڈے پہ گفت و شنید کے بعد طے پایا گیا کہ مختلف تعلیمی اداروں کے مسائل، طلبہ کو درپیش تعلیمی مشکلات اور دیگر تعلیمی معاملات میں رکاوٹ ڈالنے والی وجوہات کا باریک بینی سے مطالعہ کرکےان مسائل کو حل کرنے ان میں کمی لانے کے حوالے سے آگاہی پروگرامز و سیمینار منعقد کئے جائینگے. دوسرے ایجنڈے پہ بحث کرتے ہوئےاجلاس میں موجود تمام مرکزی اور سینٹرل کمیٹی کارکنان کی باہمی رائے سے یہ طے پایا گیا کہ جلد از جلد بلوچستان کے مختلف شہروں میں تنظیم کو فعال کرکے تنظیمی امور کو وسیع پیمانے پہ بروئے کار لایاجائے گا.تیسرے ایجنڈے پہ بات کرتے ہوئے یہ طے پایا گیا کہ اب تک جتنے تنظیمی امور سرانجام دئے گئے ہیں انکا سائنسی تناظر میں تنقیدی جائزہ لے کر ماضی و حال میں بدلاؤ کو زیر غور لاکر آئندہ کے تنظیمی امور کا اطلاق کیا جائے گا.چوتھے ایجنڈے پہ مباحثے کے بعد طے ہوا کہ مستقبل میں سالانہ آگاہی سیشن کو مرحلہ وار منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی مطالعہ کی رو سے کتابی فیسٹیول، جدید لٹریسی، جدید ہنرمند کورسسز کی افادیت کو فروغ دینے جیسے پروگرامز کے علاوہ دیگر پروگرامز بھی سماجی ضروریات کو مد نظر رکھ کر منعقد کئے جائیں گے.پانچویں ایجنڈے پہ زمہ داران کی باہمی رائے قرار پائی کہ تنظیمی عہدیداران تنظیم کے لٹریچر کا خود مطالعہ کرنے کے علاوہ اس کو طلبہ طبقے میں بھی سرکلز اور مباحثوں کے زریعے ڈسکشن والے عمل میں تیزی لائیں گے تاکہ طلبہ میں غیر نصابی مطالعے کا رجحان مزید پروان چڑھے.چھٹے ایجنڈے پہ مباحثہ کرتے ہوئے زمہ داران نے کہا کہ جامعات اور کالجوں کے علاوہ ریزیڈینشل کالجز اور دیگر اسکولوں میں داخلوں کے طریقہ کار و ٹیسٹ میں آگاہی نہ ہونے کے باعث طلبہ اور والدین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے بھی تنظیم باقاعدگی کے ساتھ آگاہی پروگراموں کا انعقاد کرے گی.ساتویں ایجنڈے میں یہ طے پایا کہ سماج میں عورت کے کردار و اس کی اہمیت کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا بلوچ سماج میں فیمیل طلبہ کو درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے تنظیم ہنگامی بنیادوں پہ طالبات کو پلیٹ فارم پہ لاکر خصوصا طالبات کی تعلیم میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ان کو موبلائز کیا جائے گا.آٹھویں ایجنڈے پہ دوران گفتگو مشاورت سے یہ فیصلہ ہوا کہ مختلف شعبوں اور ان کی سماج میں ضرورت و افادیت کے حوالے سے تنظیمی لٹریچر میں موجودہ تقاضوں کے تحت جدت لاکر ترتیب دیا جائے گا تاکہ طلبہ زیادہ سے زیادہ شعبوں کی افادیت جان کر سماج میں ان سے پیدا ہونے والے بحران کو کم کریں.اجلاس کے آخر میں سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کی کارکردگیوں سے سماج میں تعلیمی بدلاؤ بھی زیر بحث رہا، زمہ داران نے کہا کہ تنظیمی موقف کو عملی جامہ پہنانے سے نہ صرف خضدار بلکہ بلوچستان بھر میں تعلیمی رجحان میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ سماج بالخصوص طلبہ طبقے کو بھرپور افادیت حاصل ہو رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں