بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پانی کا بحران سنگین ، لیاری کے مکین سڑکوں پر آگئے

کراچی (انتخاب نیوز) گرمی کی شدت می اضافے کے باوجود لیاری میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کا بحران پیدا ہوتے ہی عوام سڑکوں پر نکل آئی، ماڑی پور روڈ پر ہونے والے مظاہرے میں مرد، خواتین اور بچوںکی بڑی تعداد شریک تھی جو شدید نعرے بازی کررہے تھے، احتجاج کے دوران روڈ کے دونوں ٹریک بند ہونے سے ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئیں، مظاہرین بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کررہے تھے، احتجاج ختم کرانے کیلیے پولیس اور رینجرز حکام مظاہرین سے مذاکرات کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں