کوئٹہ، علمدار روڈ پر فٹبال اسٹیڈیم 14 ماہ سے کھلاڑیوں کیلئے بند

کوئٹہ (انتخاب نیوز) علمدار روڑ پر واقعہ قیوم پاپا فٹبال اسٹیڈیم پچھلے 14 ماہ سے ترقیاتی کاموں کے نام پر کھلاڑیوں کیلئے بند۔ نوجوان نسل کھیلوں کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے غیر اخلاقی سرگرمیوں کی طرف جانے لگے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے قدرتی گراسی فٹبال گراو¿نڈ کو کمیشن کے خاطر مصنوعی آرٹیفیشل گراس میں تبدیل کررہے ہیں۔ ترقیاتی کاموں کے نام پر گراﺅنڈ بند کردیا گیا ہے۔ حلقہ بی پی 27 کے عوام کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ترقیاتی کاموں کا نوٹس لیں اور گراو¿نڈ کو جلد سے جلد کھلاڑیوں کیلئے کھولا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں