کراچی، تھارولین بلوچ پاڑہ میں بجلی کی بندش سے زندگی عذاب،لوگ سڑکوں پر آگئے

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے سولجر بازار تھارولین بلوچ پاڑہ کے مکین کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشدنگ کے خلاف سڑکوں پر آگئے، نشتر روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین کے مطابق 24گھنٹے میں بمشکل دس گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے ، بل ادا کرنےکے باوجود نہ جانے کس بات کی سزا دی جارہی ہے، مظاہرین نے کہا کہ جو بل ادا نہیں کرتا اس کا کنکشن منقطع کیا جائے، نشتر روڈ محلہ تھارولین کے مکینوں نے غیراعلانیہ لوڈشدنگ کا سلسلہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں