جامشورو انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 15 افراد جاں بحق
کوٹری: انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں15افراد دم توڑ گئے۔ کوٹری میں جامشورو انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 18افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی رضاکار اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے، جب کہ 18 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں 10مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین دادو سے حیدرآباد آ رہی تھی جب کہ ٹرک سیہون کی طرف جا رہا تھا، حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔
Load/Hide Comments


