بلوچستان میں 12سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
کوئٹہ:بلوچستان کو ضرورت سے کئی گنا کم بجلی ملنے سے صوبے میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا 12سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باوجود کیسکو کے بیشتر فیڈرز اوور لوڈ ہوگئے ،فنی خرابی ،ٹرپنگ اور سنگل فیز کے نام پر غیر اعلانیہ طور پر بجلی بند کی جا رہی ہے۔بلوچستان میں بجلی کی ضرورت 2300میگاواٹ ہے لیکن صوبے کو بمشکل پانچ سو میگاواٹ بجلی مل رہی ہے ،تقریبا سترہ میگاواٹ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے صوبے میں 12 گھنٹے سے 20 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے بجلی کی ضرورت بڑھنے کی وجہ سے کیسکو حکام غیر اعلانیہ طور پر بجلی بند کرنے لگے ہیں بیشتر فیڈرز اوور لوڈ ہو جانے پر فنی خرابی ، مرمت ،ٹرپنگ اور سنگل فیز کے نام پر غیر اعلانیہ طور پر بجلی بند کی جا رہی ہے ہفتہ کو کوئٹہ میں شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن میں مرمت کے نام بارہ فیڈر ز کو غیر اعلانیہ طور پر سات گھنٹے کیلئے بند کیا گیااس کے باوجود بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔


