کوہلو ‘11خواتین نے بلدیاتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

کوہلو(نمائندہ انتخاب) بلدیاتی الیکشن میں خواتین کی بھرپور حصہ دیہی علاقوں میں 11 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کئے تفصیلات کے مطابق 29 مئی کو بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں ان اتخابات کی ایک خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار کوہلو کے دیہی علاقوں مختلف یونین کونسل سے 11 خواتین امیدوار الیکشن میں حصہ رہے ہیں یہ خواتین امیدواران خواتین کی حق تلفی کے خلاف اٹھ کھڑے ہیں خواتین امیدواروں کا کہنا تھا کہ ضلع میں خواتین کے ساتھ ظلم ،ان کی محرمیوں کو کم کرنے کے لئے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی آواز مقامی حکومتوں تک پہنچانے میں آسانی ہوسکے اور ان کے ساتھ ہونے والے ظلم،جبری تشدد، محرومیوں میں کمی کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اپنے قلیدی قرار ادا کرسکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں