چين, جديد آبدوز کی بدولت ملکی دفاعی صلاحيت ميں اضافہ

امريکی محکمہ دفاع نے گزشتہ سال يہ امکان ظاہر کيا تھا کہ چين جوہری صلاحيت سے ليس کوئی نئی جديد ترين آبدوز تيار کر سکتا ہے۔ اب سيٹلائٹ تصاوير ميں ممکنہ طور پر ايک نئی چينی آبدوز ديکھی گئی ہے۔سيٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاوير ميں ايک چينی شپ يارڈ ميں ايک نئی کلاس کی آبدوز ديکھی گئی ہے۔ عسکری تجزيہ کاروں کے مطابق قوی امکان ہے کہ يہ بالکل ہی نئی طرز کی يا ‘اپ گريڈ‘ کلاس کی جوہری صلاحيت سے ليس آبدوز ہو۔امريکی محکمہ دفاع پينٹاگون نے گزشتہ برس نومبر ميں ايک انٹيليجنس رپورٹ جاری کی تھی، جس ميں يہ دعویٰ کيا گيا تھا کہ چين آئندہ چند برسوں ميں ايک نئی آبدوز تيار کر سکتا ہے۔ پينٹاگون کے مطابق ‘ورٹيکل لانچ ٹيوبز‘ کی حامل ممکنہ آبدوز کروز ميزائل فائر کرنے کی صلاحيت کی حامل ہو سکتی ہے۔ اسی رپورٹ کے اجراء کے بعد سے عسکری تجزيہ کار اور انٹيلينجنس ايجنسياں چينی سرگرميوں کو باريکی سے ديکھ رہے ہيں۔فوری طور پر يہ واضح نہيں کہ آيا يہ ماڈل، کسی نئی آبدوز کا ہے يا کسی پرانی آبدوز کو جديد تر بنايا گيا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے ايک نجی سيٹلائٹ ‘پلينٹ ليبز‘ کی يہ تصاوير حاصل کر ليں اور يہ سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر بھی گردش کر رہی ہيں۔ تصاوير ميں مذکورہ آبدوز صوبہ لياؤننگ کی ہولوڈاؤ بندرگاہ پر کھڑی ہے۔يہ آبدوز چوبيس اپريل سے چار مئی تک پانی کی سطح پر آئی تھی مگر اس کے بعد سے يہ سمندر کے اندر ہی ہے اور ايک ہی مقام پر کھڑی ہے۔ سنگاپور سے وابستہ سکيورٹی ماہر کولن کوہ کے بقول چين کی ٹائپ 093 ’ہنٹر کلر‘ طرز کی آبدوز کی نئی کلاس کے حوالے سے مبصرين ميں کافی دلچسپی پائی جاتی تھی مگر فی الحال سيٹلائٹ تصاوير شناخت کے ليے ناکافی ہيں۔ ان کا مزيد کہنا تھا کہ تصاوير واقعی دلچسپ ہيں ليکن ان کے بارے ميں حتمی رائے دينا قبل از وقت ہو گا۔يہ امر اہم ہے کہ ‘ورٹيکل لانچ ٹيوبز‘ چين کی ‘ہنٹر کلر‘ آبدوز کو اور کارآمد بنا ديں گی۔ يوں يہ زيادہ مہارت کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے والے ميزائل سے ليس ہو سکے گی۔چينی وزارت دفاع نے فی الحال اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہيں کيا ہے۔ چين کی لڑاکا آبدوزيں وقت کے ساتھ تبديل ہو رہی ہيں۔ انہيں بيلسٹک ميزائلوں سے دفاع کے قابل بنانے، بحری جہازوں کے دفاع کے قابل بنانے اور دشمن کے جہازوں کا پيچھے کرنے کے ليے جديد سے جديد تر بنايا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں