محکمہ صحت کچھی کی جانب سے پیر کوہ میں ہیضہ سے متاثرہ خاندانوں کیلئے ادویات روانہ کردی گئی

بولان:محکمہ صحت کچھی کی جانب سے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ہیضہ سے متاثرہ خاندانوں کیلئے ادویات روانہ کردی گئی متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں انسانی جانوں پر دکھ ہوا دکھ کی گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ادویات بھیجنے کے موقع پر ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ہیضے سے انسانی جانوں کے رونما ہونے والے المیہ میں محکمہ صحت کچھی بھی متاثرہ خاندانوں کے اس دکھ درد کی گھڑی میں شریک ہے محکمہ صحت کچھی کی جانب سےایک لاکھ سے زائد مالیت کی ادویات ادویات پیر کوہ بھجوا دی گئی اسموقع پر ڈی ایس وی فضل محمد باروزئی سمیت دیگر پیرامیڈیکس بھی موجود تھے ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے اسموقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پیر کوہ میں ہیضے کی وباءسے انسانی جانوں کی المیہ پر متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں انسانی ہمدردی کے ناطے ہمارا فرض بنتا ہے کہ اپنے متاثرہ بھائیوں کی مدد کیا جائے انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کیلئے محکمہ صحت کچھی کی جانب سے ادویات بھجوائی جارہی ہیں ہیضے کی وبائی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ صحت بلوچستان متاثرہ علاقے میں ہنگامی بناثپر اقدامات اٹھارہی ہے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر متاثرین کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں ہم اپنے بھائیوں کو اس صورتحال میں ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انکے ساتھ مکمل ہمدردی اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں