او آئی سی کا کشمیر میں بھارتی حلقہ بندیوں پر شدید تشویش کا اظہار

جدہ :اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے بھارت کی جانب سے جموں اور کشمیر میں ازسر نو انتخابی حلقہ بندیوں، خطے کی جغرافیائی تبدیلی اور کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں او آئی سی نے کہاکہ حلقہ بندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون سمیت فورتھ جنیوا کنونش کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مسئلہ جموں اور کشمیر پر پائیدار اور اصولی مو¿قف اور اسلامی سربراہی کانفرنس اور او آئی سی وزرائے خارجہ کے متعلقہ فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل سیکریٹریٹ نے جموں اور کشمیر کے عوام سے یواین ایس سی کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں ان کے حق خود ارادیت کے مقصد پر اظہار یک جہتی کا اعادہ کیا ہے۔او آئی سی نے عالمی برادری خصوصاً یو این ایس سی سے بھی مطالبہ کیا کہ اس طرح کی حلقہ بندیوں کے ‘گھمبیر نتائج’ کا فوری ادراک کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں