کورونا سے بچاؤ کیلئے بلوچستان کی بھی مکمل مدد کر رہے ہیں،وزیر اعظم کی چیئر مین سینٹ سے گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے بلوچستان کی بھی مکمل مدد کر رہے ہیں، صوبے کے عوام کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور اور کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیر اعظم نے کہاکہ کورونا سے بچاو کے لیے بلوچستان کی بھی مکمل مدد کر رہے ہیں، صوبے کے عوام کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کورونا کنٹرول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا۔وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کیلئے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں،ٹائیگر فورس ملک بھر میں مشکل میں پھنسے عوام کی خدمت کرے گی۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ مشکل سے نکلنے کے لیے پارلیمان اپنا کردار ادا کرے گا، عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے پارلیمانی فورم کا بھرپور استعمال ناگزیر ہے۔صادق سنجرانی نے کہاکہ عوام کی بہتری کے لیے مشترکہ طور پر اگئے بڑھنا وقت کی ضروت ہے، پارلیمانی کمیٹیوں میں مناسب تجاویز سامنے آرہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں