قدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، فرح عظیم شاہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان فرخ عظیم شاہ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔ اپنے بیان میں فرخ عظیم شاہ نے کہا کہ اگلے 5 سال بھی میر عبدالقدوس بزنجو ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 33 ووٹ درکار ہوں گے،وزیر اعلیٰ کےخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کروانے کے لیے 17 اراکین کی حمایت لازمی ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں ایک بار پھر سیاسی بحران پیدا ہونے لگا، وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کی تیاری کرلی گئی۔
Load/Hide Comments


