اوستہ محمد، بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری کا استعمال
اوستہ محمد (انتخاب نیوز) بلدیاتی الیکشن میں سرکاری مشینری، باقاعدہ زکواة چیئرمین بھی سیاسی ورکر اور بنگلوں پر ہدایت لینے میں مصروف۔ سرکاری ملازم بھی ہدایت لینے کے لیے پیش پیش، صاف شفاف الیکشن ممکن نظر نہیں آتے، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔ عوامی حلقے اور امیدواروں کی شکایت۔ بلدیاتی الیکشن میں اوستہ محمد میں زکواة چیئرمین سمیت سرکاری مشینری باقاعدہ حکومتی جماعت کے اعلیٰ کاروں سے ہدایتیں لینا اور الیکشن میں مبینہ طور پر دھاندھلی کے منصوبے تیار کرنا ابھی سے شروع کردیے صبح شام بنگلوں کی حاضری شروع کردی۔ عوامی حلقوں اور امیدواروں نے ایسی ہی شکایت کی کہ ہمیں نہیں لگتا کہ الیکشن صاف شفاف ہوں۔ امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ان سرکاری ملازموں کی لسٹ جاری کریں گے جو ان بنگلوں پر جاتے ہیں جبکہ پولیس بھی جاکر ابھی سے حاضری بھرنے لگی۔ عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی سے اپیل کی کہ ان پولیس افسران کے خلاف کارروائی کریں۔


