نواز شریف کی سیاست ختم کرنیوالے آج انہیں بلا رہے ہیں، مریم نواز

سرگودھا (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے کے شرکاءسے سوال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کی ہوئی تباہی کا ٹوکرہ مسلم لیگ ن کو اپنے سر پر رکھنے کی ضرورت ہے؟ حکومت میں رہنا چاہیے یا پھر حکومت چھوڑ دینا چاہیے؟ سرگودھا میں مریم نواز نے جلسے کے شرکاءسے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں، ایسی حکومت کو، عمران خان جیسی حکومت کو جہاں روز لوگوں پر مہنگائی کا طوفان ٹوٹے، مہنگائی کی قیامت ٹوٹے، اس حکومت کو خیرباد کہنا بہتر ہے۔ مریم نواز نے پھر سوال کیا کہ اگر نواز شریف آپ کے لیے یہ حکومت چھوڑتا ہے تو کیا آپ آئندہ 5 سال کے لیے اس کو دو تہائی اکثریت دو گے؟ انہوں نے کہا کہ سرگودھا نواز شریف سے عشق کرنے والوں کا شہر ہے، کہا جاتا تھا نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی۔ مریم نواز نے کہا کہ آج نواز شریف سے کہا جارہا ہے واپس آجاو¿، نواز شریف نے ضرب عضب اور رد الفساد لڑی، سیکیورٹی فورسز سے مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں