شہباز شریف سے متعلق میڈیا کو کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی‘ نیب

لاہور:قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی نیب میں پیشی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔ نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف سے متعلق کوئی پریس ریلیز جاری کی ہے لیکن ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کرے،نیب سے وابستہ بے بنیاد خبروں کو ہرگز نشر نہ کیا جائے۔نیب لاہور اس ضمن میں ترجمان قومی احتساب بیورو سے پیمرا قوانین کے مطابق معلومات / خبر کی تصدیق کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں