سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم کے تین ارکان کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

اسلام آباد، سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) فراری گروپ کے 3 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم بی ایل اے فراری گروپ کے 3 کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 11 ہینڈ گرینیڈ، 50 ڈیٹونیٹرز اور 15 سیفٹی فیوز برآمد کیے گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان بلوچستان اور سندھ سے بارودی مواد اور غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت کرتے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم سال 2005 میں آرمی کے کانوائے پر حملہ میں ملوث رہا ہے جبکہ دو نے رواں برس جنوری میں 22 کلو بارودی مواد جیکب آباد سے سکھر منتقل کیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں