کراچی، 15مئی کو ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان

کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں 15 مئی کو ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید ہیٹ ویوز بھی آسکتی ہیں، 15مئی کو ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان ہے جو مختصر دورانیے کی ہوسکتی ہے۔کراچی اس وقت بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جو 8 مئی تک جاری رہے گی۔ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 38.8سینٹی گریڈ ہوگیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے۔شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں ہیں، جنوب مغرب سے ہوائیں 14سے 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، صبح کے آغاز پر شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہو گئی تھیں۔طبی ماہرین نے رمضان المبارک میں ہونے والی اس شدید گرمی میں شہریوں کو خاص احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں