بلدیہ کوئٹہ میں عارضی ملازمین سے کام لیا جانے لگا، مستقل ملازمین غیر حاضر
کوئٹہ (انتخاب نیوز) میٹروپولٹین کارپوریشن کے مستقل ملازمین کے مزے، سپروائزر عارضی ملازمین سے کام لینے لگے، تنخواہیں بھی روک لیتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ میں بھرتی ہونے والے مستقل ملازمین کے مزے ہی مزے ہیں، خود غیر حاضری کرنے لگے جبکہ ان کی جگہ سپروائزر بغض کی وجہ سے عارضی طورپر بھرتی ہونے والے ملازمین سے کام لینے لگے۔ ایک ملازم نے بتایاکہ سپروائزر کی جانب سے عنادکی وجہ سے تمام کام عارضی ملازمین سے لیتے ہیں جبکہ مستقل ملازمین نظر بھی نہیں آتے۔ جب ان سے سوال کیاجاتاہے تو پھر سپروائزر مزید دباﺅڈالتے ہوئے کام میں مزید اضافہ کرتے ہیں اور مستقل ملازمین کے ذمے کام بھی عارضی ملازمین کے سپردکردیتے ہیں ،ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن معاملے کا نوٹس لیں ۔
Load/Hide Comments


