پنجاب حکومت 3ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی، عثمان بزدار
لاہور:پنجاب حکومت کی جانب سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مالی معاونت کافیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مستحق فنکاروں کے لیے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے مستحق فنکاروں کے لیے مالی امداد کا پیکیج تیار کر لیا ہے، اس مشکل گھڑی میں پنجاب حکومت 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث دیگر طبقوں کی طرح فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے، مستحق فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک مالی امداد دیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو فنکاروں کی مشکلات کا پورا احساس ہے اور یہ مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ فنکاروں کا حق ہے۔
Load/Hide Comments