بلوچستان کیلئے پہلی مرتبہ ان لینڈ ریونیو ٹریبونل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے لئے پہلی مرتبہ ان لینڈ ریونیو ٹریبونل (انکم ٹیکس ٹریبونل) کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا ہے،یاد رہے منیر احمد کاکڑ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ان لینڈ ریونیو ٹریبونل،انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹریبونل اور فیڈرل سروس ٹریبونل کے قیام کیلئے پٹیشن دائر کی ہے اور اس سے پہلے بھی ایڈووکیٹ منیر احمد کاکڑ نے بلوچستان کے لئے کسٹم ٹریبونل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی پوسٹ کی منظوری کے لئے بھی ہائی کورٹ میں پیٹیشن داخل کی تھی اور انہی کی دائر کردہ پیٹیشن کی بدولت ان دونوں کی بھی منظور ہوچکی ہے بہت جلد وہ خوشخبری بھی ملے گی اس سے نہ صرف وکلا بلکہ پورے بلوچستان کی عوام کی جیت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں