پی ٹی آئی کارکن اسلحہ جمع کر رہے ہیں، عمران خان کو اسلام نہیں آنے دوں گا، رانا ثنا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اسلحہ جمع کر رہے ہیں، کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ عمران خان کا ارادہ پر امن احتجاج کا نہیں بلکہ فتنہ فسادکا ہے۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ریڈ زون سمیت پورے اسلام آباد کی سیکورٹی اہم ہے، ریڈ زون کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی، ایجنسیوں کی رپورٹ ہے کہ ان کے جتھے خیبر پختونخوا سے اسلحہ بردار ہو کر آئیں گے، عمران خان سمیت ان کے ممبران کی گرفتاری ضرور بنتی ہے، موقع ملا تو عمران خان اور ان کے ممبران کو ضرور گرفتار کیا جائیگا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ 2 سے 3 دن نہیں بلکہ کل شام تک حالات نارمل ہو جائیں گے، اگر اسلام آباد انتظامیہ نے درخواست کی تو رینجرز اور فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں