تفتان، چمن اور طور خم کی سرحدوں پر تین قرنطینہ مراکز قائم کیے جائیں گے: این ڈی ایم اے

تفتان :ناگہانی آفات سے نمٹنے کا قومی ادارہ (این ڈی ایم اے) تفتان، چمن اور طور خم کی سرحدوں پر تین قرنطینہ مراکز قائم کر رہا ہے جہاں 1200 کمروں کی گنجائش ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تفتان میں 600 کمروں پر مشتمل ایک قرنطینہ مرکز قائم کیا جارہا ہے جبکہ چمن اور طور خم کے مراکز میں 300 کمرے ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ طور خم میں قرنطینہ کی سہولت کا کام مکمل کرکے اسے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ تفتان اور چمن میں قرنطینہ مراکز جلد مکمل کرلیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں