کرونا وائرس، آئندہ کاروبار کے طریقہ کار بلکل مختلف ہوں گے، عبدالرازق داؤد

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں تبدیلیاں آئی ہیں اور آئندہ کاروبار کے طریقہ کار بلکل مختلف ہوں گے۔ اس مشکل وقت میں نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس میں پاکستان کیلیے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور ‘میک ان پاکستان’ پالیسی کو اپنانے کا سنہری موقع ہے۔ کئی کاروبار بند ہونے والے ہیں جبکہ ہماری لیبر کو بے روزگاری کا خطرہ ہے، وزارت تجارت مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور ‘میک ان پاکستان’ پالیسی کے پیش نظر آئندہ بجٹ کیلئے ٹیرف کے ڈھانچے میں تبدیلی پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔منگل کو مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں تبدیلیاں آئی ہیں اور آئندہ کاروبار کے طریقہ کار بلکل مختلف ہوں گے۔ اس مشکل وقت میں نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس میں پاکستان کیلیے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور ‘میک ان پاکستان’ پالیسی کو اپنانے کا سنہری موقع ہے۔ کئی کاروبار بند ہونے والے ہیں جبکہ ہماری لیبر کو بے روزگاری کا خطرہ ہے۔ ان حالات میں درآمدات کو روک کر پاکستان میں مینوفیکچرنگ کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزارت تجارت مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور ‘میک ان پاکستان’ پالیسی کے پیش نظر آئندہ بجٹ کیلئے ٹیرف کے ڈھانچے میں تبدیلی پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں