بی ایم سی میں ہاسٹل سمیت دیگر سہولیات دی جائیں، بساک
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بولان میڈیکل کالج میں طلبہ تنظیموں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت بی ایم سی میں ہاسٹل اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم سی میں گرلز اور بوائز ہاسٹل اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامیہ کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے سیکرٹری صحت سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ بی ایم سی میں فور ی طور پر گرلز اور بوائز ہاسٹل کی منظوری اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
Load/Hide Comments


