چین، جنوب مغربی صوبے میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
سیچوان (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے جنوب مغربی صوبے سی چوان میں 6.1 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے باعث 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ چینی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگدو سے 113 کلو میٹر دور تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ چینی وقت کے مطابق زلزلہ شام 5 بجے آیا جس کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب ارد گرد کے علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
Load/Hide Comments


