پاکستان تا قیامت آباد رہے گا عمران کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کرینگے،آصف زرداری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی عمران خان کے بیان کی مذمتکوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا، یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے،عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو، اس ملک کے تین ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہوسکتی، إِنْ شَاءَ ٱللَّٰهُ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا،عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاکستان پیپلزپارٹی کو ہدایت
Load/Hide Comments


