چین، سیچھوان میں زلزلے سے 14 ہزار 400 کے قریب افراد متاثر

چھنگ ڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صوبہ سیچھوان کے شہر یاآن میں بدھ کو آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے سے ابتدائی تخیمنہ کے مطابق 14 ہزار 427 افراد متاثر ہوئے ہیں۔شہر کے زلزلہ امدادی کاموں کے ہیڈکواٹرز نے جمعہ کو بتایا کہ یاآن کی کانٹی لوشان بدھ کی شام 5 بجے زلزلےسے لرز اٹھی تھی، جس میں اب تک 4 افراد کی ہلاکت اور 42 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ہنگامی امدادی ٹیموں، مسلح پولیس، امدادی محکمہ اور طبی شعبے سے 7 ہزار 800 سے زائد افراد کو ہنگامی اور امدادی کاموں کے لئے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ابھی تک منہدم عمارتوں کے نیچے کوئی بھی شخص پھنسا ہوا نہیں ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں