پی ٹی آئی حکومت گوادر کے لوگوں کو ریلیف دینے میں ناکام رہی، وزیر اعظم
لاہور (انتخاب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت گوادر کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گزشتہ پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ کو ترقی دینے کے نام پر اربوں روپے اور وقت کا ضیاع کیا گیا اور پی ٹی آئی حکومت گوادر کے لوگوں کو ریلیف کی فراہمی میں ناکام ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کے لیے کوئی بھی پانی اور بجلی کا منصوبہ مکمل نہیں کیا جا سکا جبکہ گوادر بندرگاہ اور ایئر پورٹ کا یہی حال ہے کہ کوئی بڑا کارگو جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکتا۔
Load/Hide Comments


