عملے کے 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، پمز مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو بند کردیا گیا

اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال (ایم سی ایچ) اور چلڈرن ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کو دونوں مراکز کے عملے کے 15 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد بند کردیا گیا۔ایم سی ایچ میں داخل لگ بھگ 30 مریضوں کو ایمرجنسی میں دیگر ہسپتال جانے کی ہدایات کے ساتھ ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 3 تشویش ناک مریضوں کو کیپٹل ہسپتال بھیجا گیا۔پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصار مسعود نے کہا کہ مراکز کو ہسپتال میں کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم سی ایچ 8 روز کے لیے جبکہ آپریٹنگ تھیٹر 3 سے 4 روز تک بند رہے گا، انہیں مکمل طور پر جراثیم سے پاک کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں