وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، پچاس نکاتی ایجنڈے پر غور
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں پچاس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چھٹا اجلاس ہوا جس میں کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری سمیت متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی اجلاس میں پچاس نکاتی ایجنڈے پر غور اور متعدد اہم فیصلے کئے گئے، واضح رہے کہ اس سے قبل منعقد ہونے والے کابینہ اجلاسوں میں ریکوڈک معاہدے کی منظوری سمیت دو سو سے زائد اہم فیصلوں کی منظوری دی چکی ہے۔
Load/Hide Comments


