واشنگٹن نے کیف کو طویل فاصلہ میزائل دیئے تو نئے اہداف نشانہ بنائیں گے، پیوٹن

ماسکو (شِنہوا)روسی صدر ولادی میر پیو ٹن نے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کئے تو ماسکو "مناسب نتیجہ اخذ کرے گا” اور نئے اہداف کو نشانہ بنائے گا۔اتوار کو روسیا ون ٹیلی ویژن چینل سے نشرایک انٹرویو میں پیوٹن نے کہا کہ اگر انہیں (کیف)کو سونپا گیا تو ہم مناسب نتائج اخذ کرتے ہوئے اپنے ہتھیار ان اہداف پر حملہ کرنے کے لیے تعینات کردیں گے جو ہم نے اس سے قبل نشانہ نہیں بنائے۔پیوٹن نے مزید کہا کہ چونکہ "یوکرینی فوج اسی طرح کے نظام سے لیس ہے” اس لیے کیف میں ان ہتھیاروں کی منتقلی سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ یہ تنازع کو مزید طول دے گا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ کیف کی درخواست پر امریکہ یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم فراہم کرے گا۔یوکرینی وزارت دفاع نے بھی حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ بحیرہ اسود میں اپنے دفاع کے لیے ڈنمارک، برطانیہ اور ہا لینڈ سے ہارپون اینٹی شپ میزائل سسٹم حاصل کررہا ہے جبکہ دیگر ممالک بھی مستقبل قریب میں دفاعی سازوسامان فراہم کریں گے۔یورپی رہنماں کے ساتھ 28 مئی کو ٹیلی فون پر گفتگو میں پیوٹن نے نشاندہی کی تھی کہ ہتھیاروں کی فراہمی صورتحال کو مزید غیرمستحکم کرے گے اور اس سے یوکرین میں انسانی بحران مزید خراب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں