فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیاایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی نے کہا ہے کہ والد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ 21 اپریل کو مثبت آیا تھا،

جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔ایدھی فاؤنڈیشن کےسربراہ نے 28 اپریل کو ایک بار پھر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا، لیکن وہ بھی مثبت آیا تھا۔فیصل ایدھی اس وقت دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ہیں،

انہوں نے 15 اپریل کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور انہیں کورونا ریلیف فنڈز کے لیے امدادی چیک دیا تھا۔ایک بیان میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نےکہا تھا کہ 16 اپریل کو مجھے سردرد اور بخار محسوس ہوا تھا، 2

روز یہی علامات رہیں تو دوستوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس موقع پر ڈاکٹر نے مجھے ایک ہفتے تک آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں