حب، ہیڈکانسٹیبل کی نشے کی حالت میں پولیس کیخلاف سوشل میڈیا پر آڈیو لیک
لسبیلہ (انتخاب نیوز) حب صدر تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل کی نشے کی حالت میں سوشل میڈیا پر پولیس کیخلاف آڈیو لیک ہونے پر ایس ایس پی لسبیلہ کا نوٹس، ہیڈ کانسٹیبل معطل۔ اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز حب صدر تھانے میں تعینات پولیس ہیڈ کانسٹیبل سہیل عباسی نے نشے میں دھت ہوکر سوشل میڈیا پر اپنے ہی محکمے کے افسران کیخلاف زبان درازی کرنے کے آڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل سہیل عباسی کو معطل کرکے ان کیخلاف انکوائری کا حکم جاری کردیا جبکہ ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔
Load/Hide Comments


