جامعہ بلوچستان ،بلوچ پشتون طلباء تنظیموں میں مذاکرات کامیاب ایک ہفتے کیلئے سیزفائر

کوئٹہ (انتخاب نیوز)کوئیٹہ 9 جون ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، پرو وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی اور دیگر فیکلٹی کےبلوچ اور پشتون طلباء تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوۓمذاکرات میں اہم فیصلے کیۓ گئے دونوں طلباء تنظیموں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ بلوچ پشتون کا قبائلی مسئلہ نہیں بلکہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں طلباء تنظیموں کا مسئلہ ہےدونوں طلباء تنظیموں نے ایک ہفتے کے لیے سیز فائر پر اتفاق کیا اور وہ جنگ بندی کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کریں گےمقررہ وقت کے اندر پرو وائس چانسلر کی صدارت میں بنائی گئی کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی یونیورسٹی کل صرف طلبہ کے لیے بند رہے گی اور پیر سے طلبہ اپنے امتحانات میں شیڈول کے مطابق شرکت کریں گے کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے محکمہ پولیس بوائز ہاسٹل میں فورسز کی تعیناتی کو یقینی بنائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں