پی ٹی آئی کے 12 رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(انتخاب نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شفقت محمود، حماد اظہر اور یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے 12 رہنماو¿ں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔پولیس نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی۔دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے 12 رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر زبیر خان نیازی، میاں محمود الرشید، شفقت محمود، یاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز چوہدری،میاں اسلم اقبال، مراد راس، یاسر گیلانی، امتیاز محمود شیخ، ندیم عباس اور عندلیب عباس کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔دوسری جانب وارنٹ جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔


