کوہلو اور بارکھان سمیت مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری، ساحلی علاقے زیر آب آنے کا امکان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو اور بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے زیر آب آگئے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایات جاری کردیں۔ بتایا جاتا ہے کہ صوبے کے شمالی مشرقی اور ساحلی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں جھنگ اور شیخوپورہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ شیخوپورہ کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ لاہور میں دن کے وقت سخت گرمی کے بعد شام کو آندھی اور گرج چمک دیکھی گئی۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Load/Hide Comments


