کراچی سے نجی ٹی وی رپورٹر نفیس نعیم کی جبری گمشدگی قابل مذمت ہے، ایچ آر سی پی

کراچی (انتخاب نیوز) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آج نیوز کے رپورٹر نفیس نعیم کی ناظم آباد کراچی سے سادہ لباس والوں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کیلئے دھمکیاں یا نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہیے۔ اس حوالے سے ذمے داروں کی قانون کے مطابق سرزنش ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں