کوئٹہ، مسلح افراد نے کول مائن کے 4 ملازمین کو اغوا کرلیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک سورینج میں پولیس تھانہ کی حدود سے نامعلوم مسلح افراد نے حبیب اللہ کول مائن کمپنی کے چار ملازمین کو اغوا کرلیا۔ مغوی شیر بہادر، وقاص اور نہر کا تعلق پنجاب سے جبکہ مہران کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے مردان سے ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ شب 20 سے 25 مسلح افراد علاقے میں داخل ہوئے اور مزدوروں سے مائن منیجر شیر بہادر کے گھر کا پتہ معلوم کیا، مسلح افراد سیدھے ان کے گھر گئے اور مائن منیجر سمیت 4 افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس کے مطابق مغویوں میں دو مائننگ انجینئرز بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


