سندھ پولیس نے خواتین کے سروں سے چادر ہی نہیں پیرو ں سے زمین بھی کھینچ لی، سمی دین بلوچ

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر سمی دین بلوچ نے کہا کہ سندھ پولیس نے خواتین کے سروں سے چادر نہیں کھینچی بلکہ بلوچ خواتین کے پیروں سے زمین کھینچی گئی ہے۔

سندھ پولیس نے خواتین کے سروں سے چادر ہی نہیں پیرو ں سے زمین بھی کھینچ لی، سمی دین بلوچ

پولیس افسر کی جانب سے ہمیں اس طرح ڈرانا دھمکانہ اور خاص طور پر میری چھوٹی بہن مہلب کو جس طرح تشدد کیا اور اس کے گال پر تھپڑ مارا وہ قابل مذمت ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ریاست اتنی گری ہوئی ہے،

اس کے ادارے اتنے گرے ہوئے ہیں کہ گزشتہ 13 سال سے میرے والد ڈاکٹر دین محمد لاپتہ ہیں ان کی کی بازیابی کیلئے احتجاج کرنے پر بھی تشدد کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں