ملتان، چار بہن بھائی اور ایک کزن دریائے چناب کی لہروں کی نذر، ایک لاش نکال لی گئی

ملتان:ملتان کے چار بہن بھائی اور ایک کزن دریائے چناب کی لہروں کی نذر ہو گئے، افسوسناک واقعہ سے پورا علاقہ سوگوار ہوگیا،ایک لاش نکال لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے بند بوسن کے قریب دریائے چناب میں پانچ افراد کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے ریسکیور فوری موقع پر پہنچے اور ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی۔ریسکیونے فاروق نامی نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب جائے حادثہ پر موجود رہے جبکہ ایمرجنسی آفیسر آپریشنز ڈاکٹر کلیم اللہ آپریش کی نگرانی کر رہے ہیں،ڈوبنے والوں میں چار بہن بھائی اور ایک کزن شامل ہے۔بہن بھائیوں میں رقیہ کی عمر 16 سال، شہزادی 13سال، فریحہ 8 سال اور فاروق کی عمر 18 سال ہے، ڈبنے والے ماجد کی عمر 13 سال ہے۔ڈوبنے والے افراد چونگی نمبر 6 ملتان کے رہائشی تھے جوکہ گندم کی فصل کی کٹائی کے لئے بند بوسن گئے ہوئے تھے۔پانچوں افراد نہانے کے لئے گہرے پانی میں اترے جس کی وجہ سے یہ دلخراش واقعہ پیش آیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کے مطابق ڈوبنے والے تمام افراد کی لاشیں ملنے تک آپریشن جاری رہے گا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اور مقامی انتظامیہ کر ہر ممکن کاروائی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی

اپنا تبصرہ بھیجیں