ڈیرہ بگٹی، نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو آگ لگا کر ناکارہ بنا دیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا میں نامعلوم افراد نے سڑک کی تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو آگ لگا دی۔ معلومات کے مطابق مشینری تعمیراتی کمپنی FWO کی ملکیت ہے جسے نامعلوم افراد نے آگ لگا کر ناکارہ بنا دیا۔ اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
Load/Hide Comments


