مون سون کا نیا سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہوگا، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پری مون سون بارش برسانے والا نیا سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہوگا۔اس سسٹم کے داخل ہونے کے بعد 17 جون سے سے 20 جون کے دوران بلوچستان کے اضلاع سبی، بولان، نصیر آباد، جھل مگسی، مستونگ، بارکھان، زیارت، ڑوب، کوئٹہ، قلات، خضدار، چمن اور ہرنائی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ شمال مشرقی بلوچستان میں آج سہ پہر سے پری مون سون بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بارش، ژالہ باری، سیلابی صورتحال کا امکان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 3 دن تک گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور سیلابی صورتِ حال کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیرِ اثر علاقوں میں آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے خدشات بھی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متوقع سسٹم کے زیرِ اثر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بارشوں کے دوران ضروری عملے کو تیار رکھنے کی ہدایت کر دی۔ پی ڈی ایم اے نے کوہِ سلیمان اور ہرنائی رینج کے ساتھ زیریں بلوچستان کے لیے فلڈ وارننگ بھی جاری کی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں