اہلخانہ نے حامی بھرلی، پرویز مشرف کو جلد پاکستان منتقل کرنے کا امکان
دبئی (انتخاب نیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو بذریعہ ایئر ایمبولینس جلد پاکستان منتقل کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے اہلخانہ نے وطن واپسی کی حامی بھرلی جس کے بعد انہیں بذریعہ ایئر ایمبولینس جلد پاکستان منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف شدید علیل ہیں اور دبئی میں زیرعلاج ہیں، ان کا 4 سال سے دبئی کے مقامی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
Load/Hide Comments


