کوئٹہ کو صوبائی انتظامیہ کو قبضہ مافیا نے یرغمال بنا رکھا ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کو قبضہ مافیا نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ کوئٹہ کے گردونواح میں لاکھوں ایکڑ اراضی قبضہ ہوچکی ہے۔ حتیٰ کہ قبرستانوں کو بھی نہیں بخشا جاتا۔ جبل نور قبرستان کی اراضی بھی ایسی ہی مشکلات کا شکار ہے۔ عوام نے متعدد بار احتجاج بھی کیا لیکن انتظامیہ وقتی طور پر وعدے کرکے پھر خاموش ہوجاتی ہے، جو لاپروائی و غفلت کی انتہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی سماج یا شہر کی تباہی میں لینڈ مافیا اور ڈرگ مافیا بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہی کی بدولت بے امنی بڑھ جاتی ہے۔ ان عناصر کی بروقت روک تھام ہی عوام، سماج کے مفاد میں ہوتی ہے لیکن طاقتور مافیا ہمیشہ انتظامی اداروں کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہوجاتی ہے جس سے وہ مزید طاقتور پوجاتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ جبل نور کے قبرستان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے انتظامیہ کرادر ادا کرے اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلیے انتظامی گورننس کو بروئے لائے۔


