لورالائی کوئٹہ روڈ پر دو گاڑیوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

لورالائی (انتخاب نیوز) لورالائی کوئٹہ روڈ پر دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق، پانچ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال لورالائی منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں اسلم ولد نظام الدین، سفیان ولد خالد، زینب بی بی زوجہ خالد جبکہ زخمی افراد کے نام میر وائس ولد تاج محمد، وقار ولد اللہ نور، عرفان ولد اسلم، خالد ولد حمید اللہ، شمائلہ دختر آصف شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں