کوئٹہ، 12 سالہ بچے سے بدفعلی کے مجرم کو عمر قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب جناب جان محمد گوہر نے 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر بھر قید اور 4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،سزا سنائے جانے کے بعد برضمانت ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی پراسیکیوٹر شازیہ شاہانہ نے کی۔ 12 سالہ بچے (ڈبلیو بی)کے والد محمد عارف کی جانب سے محمد یونس نامی ملزم کے خلاف پولیس تھانہ نیو سریاب میں مقدمہ درج کر کے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم نے ان کے بارہ سالہ بیٹے (ڈبلیو بی)کو کراچی لے جا کر اس کے ساتھ بدفعلی کا ارتکاب کیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت کے جج نے نامزد ملزم محمد یونس کو بچے کے ساتھ بدفعلی کا جرم ثابت ہونے پر عمر بھر قید اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ملزم جرمانہ کی رقم کا 50 فیصد حصہ متاثرہ بچے کو ادا کرنے کا پابند ہوگا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا پڑے گی۔ملزم نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی تھی سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر جیل بھیج دیا ہے۔


