عمران خان کو قتل کرنے کا ٹاسک ٹارگٹ کلر کو دیے جانے کا انکشاف

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے تھریٹ الرٹ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ کرنے کیلئے افغانستان کے ایک قاتل کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے عمران خان کے قتل سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے ایک قاتل کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو ممکنہ طور پر حملہ کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے تھریٹ الرٹ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مبینہ تخریب کار گروہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی کے رہنما ان خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کے لیے ایک ٹارگٹ کلر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ مذکورہ تھریٹ الرٹ کے متن کا اشتراک مختلف فورمز پر کیا گیا ہے جس کے مطابق افغانستان کے ایک قاتل کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ عمران خان کو ٹارگٹ کرے جب کہ قاتل نے یہ ذمہ داری دوسروں کے سپرد کی تھی، تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تھریٹ الرٹ کے تناظر میں سابق وزیر اعظم کی سیکورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں