بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے عوام کو مزید ریلیف دیں گے، وزیر اعظم کی شازیہ مری سے گفتگو
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری نے ملاقات کی اور بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی ایس پی) کے منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خالصتاً غریب عوام کا پروگرام ہے،ہر دور اقتدار میں اس منصوبے کو جاری رکھا اور اس کے لئے اربوں روپے مختص کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس پروگرام کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے عوام کو مزید ریلیف دیں گے، آٹا، چینی، گھی، خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی، پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، تمام متعلقہ وزارتیں یہ یقینی بنائیں کہ سبسڈی مستحق و پسماندہ افراد تک پہنچے۔
Load/Hide Comments


